QR codeQR code

سعودی حکومت کی جانب سے عمرے کی فیس میں ناجائز اضافہ

پاکسانی زائرین، عمرہ مفردہ پر مزید دو سو ستّر سے زائد سعودی ریال ادا کریں

17 May 2019 گھنٹہ 10:31

سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ مفردہ کی فیس بڑھائے جانے پر پاکستانی زائرین نے احتجاج کیا ہے


سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ مفردہ کی فیس بڑھائے جانے پر پاکستانی زائرین نے احتجاج کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مذہبی سیاحتی ٹور یونین کے ترجمان خواجہ ایوب نسیم نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس سے قبل سعودی حکومت ویزہ فیس میں زائرین کو جدہ سے مکہ و مدینہ منتقل کرنے کے اخراجات لیتی تھی مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ اس سلسلے میں فیس بڑھا دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت کا یہ اقدام اس بات کا باعث بنا ہے کہ پاکسانی زائرین، عمرہ مفردہ پر مزید دو سو ستّر سے زائد سعودی ریال ادا کریں۔
خواجہ ایوب نسیم کے مطابق یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی حکومت اس سے قبل ان افراد سے جو حالیہ دو برسوں میں عمرہ مفردہ انجام دے چکے ہیں جرمانے کے طور پر دو ہزار ریال لیتی رہی ہے۔
اس سے قبل پاکستانی زائرین، عمرے کی ویزا فیس ایک سو پچاس سعودی ریال ادا کرتے تھے اور اب یہ بڑھکر دو سو ستّر سے زائد ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ ہر سال بیس لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین عمرے پر سعودی عرب جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 420450

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/420450/سعودی-حکومت-کی-جانب-سے-عمرے-فیس-میں-ناجائز-اضافہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com