QR codeQR code

ٹرمپ نے اسرائیل کے ساتھ دوستی کی مثال قائم کردی ہے

صدرٹرمپ اسرائیل کے بہترین دوست ثابت ہوئے ہیں

15 May 2019 گھنٹہ 18:26

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل کی دوستی کے سلسلے میں اہم اور تاریخی قدم اٹھائے ہیں۔


اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کی اسرائیل کے ساتھ گہری دوستی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل کی دوستی کے سلسلے میں اہم اور تاریخی قدم اٹھائے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کی اسرائیل کے ساتھ گہری دوستی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں اب تک صدرٹرمپ اسرائیل کے بہترین دوست ثابت ہوئے ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اسرائیل کی دوستی کے سلسلے میں اہم اور تاریخی قدم اٹھائے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرکے اسرائیل کو مضبوط بنانے کی کوشش کی اور اپنا سفارتخانہ بھی بیت المقدس منتقل کردیا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو کمزور کرنے کے سلسلے میں صدر ٹرمپ نے امریکی پالیسیوں میں بنیادی تبدیلیاں ایجاد کی ہیں۔ نیتن یاہو نے ٹرمپ کو اسرائیل کا بہترین دوست قراردیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے سب سے بہترین دوست  ثابت ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 420326

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/420326/ٹرمپ-نے-اسرائیل-کے-ساتھ-دوستی-کی-مثال-قائم-کردی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com