QR codeQR code

میانمار کی کسی طرح کی فوجی مدد نا کی جائے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کے ایک رکن نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے

15 May 2019 گھنٹہ 17:26

اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کے ایک رکن نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میانمار کی کسی طرح کی فوجی مدد کرنے سے گریز کرے


اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کے ایک رکن نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میانمار کی کسی طرح کی فوجی مدد کرنے سے گریز کرے۔
کرسٹوفر سیدوتی نے اعلان کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور گھروں کی مسماری کی بنا پر عالمی برادری کو چاہئے کہ میانماری فوج کی کوئی مدد نہ کرے۔
 انھوں نے کہا کہ میانمار کے صوبے راخین میں فوج  کے اقدامات کے پیش نظر میانماری فوج کے سیاسی و اقتصادی نیز مالی روابط کو نشانہ بنائے جانے کی ضرورت ہے تاکہ دباؤ کے ذریعے علاقے میں تشدد کو روکا جا سکے۔
کرسٹوفر سیدوتی نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ میانمار کی حکومت، روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
واضح رہے کہ میانمار کے صوبے راخین میں اس ملک کی فوج اور انتہا پسند بودھسٹوں کے حملوں میں چھے ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان مارے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 420311

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/420311/میانمار-کی-کسی-طرح-فوجی-مدد-نا-جائے-اقوام-متحدہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com