QR codeQR code

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب میں سزائے موت کی شدید مذمت کردی

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں سزائے موت پر سرقلم کرکے عمل

24 Apr 2019 گھنٹہ 19:47

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سزائے موت پر عمل درآمد بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔


ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سزائے موت پر عمل درآمد بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں سزائے موت پر سرقلم کرکے عمل درآمد سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ سعودی حکام انسانوں کی زندگی کو کوئی اہمیت نہیں دیتے اور وہ  سزائے موت  کو اپنے مخالفین اور شیعہ اقلیتی مسلمانوں کی سرکوبی کے لئے ایک حربے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے منگل کے روز سزائے موت کے حکم پر عمل کرتے ہوئے سینتیس افراد کے سرقلم کردئے جانے اعلان کیا تھا  -
رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ ان افراد کے ملاء عام میں سر قلم کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت نے رواں سال میں ایک سو چار افراد کے سزائے موت کے سرقلم کئے ہيں ۔


خبر کا کوڈ: 416716

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/416716/ایمنسٹی-انٹرنیشنل-نے-سعودی-عرب-میں-سزائے-موت-کی-شدید-مذمت-کردی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com