QR codeQR code

صحت کے شعبے میں پاک ایران تعلقات کے فروغ کیلیے معاہدے

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وزرائے صحت نے کہا

22 Apr 2019 گھنٹہ 21:26

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے صحت کے شعبے میں باہمی تعلقات کے فروغ کیلیے دوطرفہ معاہدے پر دستخط کئے.


اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے صحت کے شعبے میں باہمی تعلقات کے فروغ کیلیے دوطرفہ معاہدے پر دستخط کئے.
اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وزرائے صحت نے اب سے تھوڑی دیر قبل صحت کے شعبے میں باہمی تعلقات کے فروغ کیلیے دوطرفہ معاہدے پر دستخط کئے.
ایران کے وزیر صحت سعید نمکی نے آج بروز پیر ایران کے صدر حسن روحانی اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں اپنے پاکستانی ہم منصب ظفر مرزا کے ساتھ صحت کے شعبے میں باہمی تعلقات بڑھانے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے.
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور پاکستان کے وزیر اعظم نے مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا جس کی تفصیلات تھوڑی دیر بعد۔
واضح رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم گزشتہ روز ایران کے دو روزہ دورے پر مشہد پہنچے جس کے بعد دارالحکومت تہران پہنچے اور آج تہران میں ایران کے صدر کی جانب سے ان کا باضابطہ استقبال کیا گیا۔عمران خان  اپنے دورہ ایران میں ایران کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے.


خبر کا کوڈ: 416262

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/416262/صحت-کے-شعبے-میں-پاک-ایران-تعلقات-فروغ-کیلیے-معاہدے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com