QR codeQR code

جنرل حسین سلامی کو سپاہ پاسداران کا سربراہ مقرر کردیا گیا

 رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حکم دیا ہے

22 Apr 2019 گھنٹہ 21:22

جنرل حسین سلامی کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیکر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا سربراہ مقرر


رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں جنرل حسین سلامی کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیکر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔
 رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں جنرل حسین سلامی کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیکر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے میجر جنرل محمد علی جعفری کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ کی حیثیت سے گرانقدر خدمات پر شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ میجرجنرل حسین سلامی اس سے قبل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کماندر کے عہدے پر فائز تھے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نئے سربراہ حسین سلامی کو ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کی۔.
صدارتی دفتر کی ویب سائٹ کے مطابق، صدر مملکت حسن روحانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے میجر جنرل حسین سلامی کو سپاہ پاسداران کے نئے سربراہ بننے پر مبارکباد پیش کی.انہوں نے جنرل سلامی کی قابل قدر خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے کے لئے صحت، کامیابی  اورنیک تمناوں کا اظهار کیا


خبر کا کوڈ: 416261

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/416261/جنرل-حسین-سلامی-کو-سپاہ-پاسداران-کا-سربراہ-مقرر-کردیا-گیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com