QR codeQR code

یوکرین کے مغرب نواز صدر پوروشنکو کو شکست

ولادیمیر زلینسکی نے تہتّر فیصد ووٹ حاصل کر کے یوکرین کے مغرب نواز صدر پوروشنکو کو شکست دی ہے

22 Apr 2019 گھنٹہ 20:50

یوکرین کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے ولادیمیر زلینسکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ روس کی شمولیت سے اپنے ملک میں امن کا عمل بحال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


یوکرین کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے ولادیمیر زلینسکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ روس کی شمولیت سے اپنے ملک میں امن کا عمل بحال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ولادیمیر زلینسکی نے یوکرین کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے طرفداروں کو مایوس نہیں کریں گے اور روس کی شمولیت سے یوکرین میں امن کا عمل بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔زلینسکی نے سابق سوویت یونین کی دیگر آزاد جمہوریاؤں کے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ملکوں میں نئے لیڈروں کو اقتدار میں پہنچائیں۔روس کی وزارت خارجہ نے بھی زلینسکی کی کامیابی پر کہا ہے کہ  اس الیکشن کے نتائج سے یہ ثابت ہوگیا کہ یوکرین کے عوام اپنے ملک کی داخلہ و خارجہ پالیسیوں میں تبدیلی چاہتے ہیں -واضح رہے کہ یوکرین کے صدارتی انتخابات میں ولادیمیر زلینسکی نے تہتّر فیصد ووٹ حاصل کر کے یوکرین کے مغرب نواز صدر پوروشنکو کو شکست دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 416254

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/416254/یوکرین-کے-مغرب-نواز-صدر-پوروشنکو-کو-شکست

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com