QR codeQR code

افغانستان میں حالات کے پیش نظر الیکشن ملتوی کردئے گئے

صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی

22 Apr 2019 گھنٹہ 18:27

افغان سپریم کورٹ نے الیکشن کے انعقاد اور نئے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی۔


افغان سپریم کورٹ نے الیکشن کے انعقاد اور نئے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی کی مدت صدارت 22 مئی کو ختم ہونی تھی جس کے لیے ملک میں صدارتی الیکشن 20 اپریل کو کروانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم ملکی صورت حال اور افغان امن مذاکرات کے باعث انعقاد ممکن نہیں ہوسکا تھا۔

افغان الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں بتایا کہ پارلیمانی الیکشن کے انعقاد کے باعث صدارتی الیکشن کی تیاری کے لیے وقت نہیں مل سکا، الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کے لیے 20 اپریل کے بعد پہلے 20 جولائی اور اب 28 ستمبر کی تاریخ دی ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے صدر اشرف غنی کی مدت صدارت 22 مئی کو ختم ہونے کے بعد سے نگراں صدر مقرر کرنے کی تجویز پیش کی تھی جو الیکشن کروا کر نئے صدر کو ذمہ داریاں منتقل کردے۔


خبر کا کوڈ: 416234

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/416234/افغانستان-میں-حالات-کے-پیش-نظر-الیکشن-ملتوی-کردئے-گئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com