QR codeQR code

سردار حسین سلامی سپاہ پاسداران کے سربراہ منتخب

سپاہ پاسادران میں کی جانی والی بڑی تبدیلی سے متعلق خبر دی گئی ہے

21 Apr 2019 گھنٹہ 22:32

" حسین سلامی " کو " محمد علی جعفری" کی جگہ سپاہ پاسداران کا نیا سربراہ  منتخب کیا گیا ہے


سردار حسین سلامی کو سپاہ پاسداران کا سربراہ منتخب

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق، رہبر انقلاب آیت اللہ سیّد علی خامنہ ای (حفظه اللہ تعالی) کے دفتر اطلاعات کی جانب سے سپاہ پاسادران میں کی جانی والی بڑی تبدیلی سے متعلق خبر دی گئی ہے اور ایک حکم صدر کیا گیا ہے جس میں " حسین سلامی " کو " محمد علی جعفری" کی جگہ سپاہ پاسداران کا نیا سربراہ  منتخب کیا گیا ہے اورمحمد علی جعفری کو ثقافتی و فرہنگی امور کا سربراہ منتخب کردیا گیا ہے۔
اس حکم کا متن درج ذیل ہے۔
 
بسم اللہ الرحمن الحیم
سربراہ پاسدار سردار محمد علی جعفری
ثقافتی اور فرہنگی امور میں جناب عالی کی لچسپی اور سپاہ پاسداران کی سربراہی کے دوران آپ کی قابل تعریف و قابل ستایش خدمات کی بنیاد پر آپ کو فرہنگی اور اجتماعی قرارگاہ حضرت بقیۃ اللہ الاعظم کا سربراہ منتخب کیا جا رہا ہے۔
جناب عالی سے بہترین صلاحیتوں اور توانمندی بالخصوص علماء دینی و ثقافتی ماہرین و جہادی انقلابی جوانوں کی مدد سے معاشرے میں عمدہ حکمت عملی کے ساتھ انقلابی اسلامی کی تعلیمات کی افزائش اور فروغ کی امید کی جاتی ہے۔
اللہ سے آپ کی لے لیے توفیق کی طلبگار ہیں۔
سیّد علی خامنہ ای


خبر کا کوڈ: 416021

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/416021/سردار-حسین-سلامی-سپاہ-پاسداران-کے-سربراہ-منتخب

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com