QR codeQR code

صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے میں 106 لبنانی بچوں اور خواتین شہید

صیہونی فوج کے وحشیانہ حملےاور بے گناہ لبنانی شہریوں کے قتل عام کی برسی منائی گئی۔

19 Apr 2019 گھنٹہ 15:47

لبنان کے علاقے قانا پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملےاور بے گناہ لبنانی شہریوں کے قتل عام کی برسی منائی گئی۔


لبنان کے علاقے قانا پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملےاور بے گناہ لبنانی شہریوں کے قتل عام کی برسی منائی گئی۔
صیہونی فوجیوں نے اٹھارہ اپریل انیس سو چھیانوے کو لبنان کے علاقے قانا میں اقوام متحدہ کے مرکز پر جہاں لبنانی بچوں اور خواتین نے پناہ لے رکھی تھی وحشیانہ حملہ کر کے ایک سو چھے لبنانی بچوں اور خواتین کو شہید اور تین سو سے زائد دیگر کو زخمی کردیا تھا۔
لبنان میں صیہونی فوج کے ذریعے اقوام متحدہ کے مرکز کو نشانہ بنائے جانے سے یہ ثابت ہوگیا تھا کہ غاصب صیہونی حکومت اپنی توسیع پسندانہ اور ظالمانہ پالیسیوں کو آگے بڑھانے کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔
اقوام متحدہ نے اسرائیل کی اس بربریت کے بعد تل ابیب انتظامیہ سے تاوان کا مطالبہ کیا لیکن صیہونی حکومت نے امریکا کی پشتپناہی میں اب تک یہ تاوان ادا کرنے سے انکار کیا ہے۔
صیہونی حکومت نے تیس جولائی دوہزار چھے کو بھی امریکا کی ایما پر قانا پر حملہ کیا تھا۔ اس بربریت میں بھی پچاس لبنانی شہید اور زخمی ہوئے تھے جن میں بیشتر بچے شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 415719

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/415719/صیہونی-فوج-کے-وحشیانہ-حملے-میں-106-لبنانی-بچوں-اور-خواتین-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com