QR codeQR code

ایران اور عمان کی بحریہ کے درمیان مشترکہ ریسکیو مشقیں

ایران اور عمان کی بحریہ نے بحیرہ عمان میں مشترکہ ریسکیو مشقیں انجام دی ہیں

19 Apr 2019 گھنٹہ 15:41

مسقط کے ساحلوں کے قریب انجام پانے والی مشترکہ فوجی مشقوں میں عمان کی بحری، فضائی اور سرحدی فورس جبکہ ایرانی فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری دستوں نے حصہ لیا۔


ایران اور عمان کی بحریہ نے بحیرہ عمان میں مشترکہ ریسکیو مشقیں انجام دی ہیں۔
 مسقط کے ساحلوں کے قریب انجام پانے والی مشترکہ فوجی مشقوں میں عمان کی بحری، فضائی اور سرحدی فورس جبکہ ایرانی فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری دستوں نے حصہ لیا۔ایران عمان مشترکہ فوجی کمیشن کے تحت انجام پانے والی ان مشقوں میں شریک دستوں نے ریسکیو آپریشن کے حوالے سے اپنے اپنے تجربات کا بھی تبادلہ کیا۔قابل ذکر ہے کہ ایران کا ایک اعلی سطحی فوجی وفد بریگیڈیئر جنرل قدیر نظامی کی سربراہی میں اس وقت عمان کا دورہ بھی کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 415717

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/415717/ایران-اور-عمان-کی-بحریہ-کے-درمیان-مشترکہ-ریسکیو-مشقیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com