QR codeQR code

وینیزویلا کے مرکزی بینک پر امریکی پابندیاں لگانا نا انصافی ہے

صدر نیکولس مادورو نے وینیزویلا کے مرکزی بینک کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا

19 Apr 2019 گھنٹہ 15:29

وینیز ویلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے ملک کے مرکزی بینک کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔


وینیز ویلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے ملک کے مرکزی بینک کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔
صدر نیکولس مادورو نے وینیزویلا کے مرکزی بینک کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی عائد کردہ تمام پابندیاں غیر قانونی ہیں۔امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے  کہا ہے کہ وینیزویلا کے مرکزی بینک کو امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔سیاسی ماہرین امریکی پابندیوں کو روس سمیت وینیز ویلا میں کردار ادا کرنے والے تمام ملکوں کے لیے انتباہ قرار دے رہے ہیں۔وینیز ویلا میں سیاسی بحران کے آغاز سے اب تک امریکہ اس ملک کے تیل اور بینکاری سیکٹر کے خلاف متعدد قسم کی پابندیاں عائد کر چکا ہے۔امریکہ نے وینیزویلا کے خلاف پابندیاں عائد  اور مخالفین کی حمایت کرکے، اس ملک کی سامراج مخالف حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 415714

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/415714/وینیزویلا-کے-مرکزی-بینک-پر-امریکی-پابندیاں-لگانا-نا-انصافی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com