QR codeQR code

ایران اور ترکی کے تعلقات مثالی ہیں

محمد جواد ظریف نے اپنے دورہ انقرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی۔

18 Apr 2019 گھنٹہ 17:13

ملاقات میں محمد جواد ظریف اور رجب طیب اردوغان نے شام، یمن اور شمالی افریقہ کے حالات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا


یران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے دورہ انقرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی۔
انقرہ میں ہونے والی اس ملاقات میں فریقین نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد گروہ کی فہرست میں شامل کئے جانے سے متعلق امریکی اقدام پر مخالفت کرتے ہوئے ایران اور ترکی کے تعلقات کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس ملاقات میں محمد جواد ظریف اور رجب طیب اردوغان نے شام، یمن اور شمالی افریقہ کے حالات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
ترکی کے صدر نے ایران میں آنے والے تباہ کن سیلاب پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لقمہ اجل بننے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے بھی ترکی کے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر ترکی کے صدر کو مبارک باد پیش کی۔
اس سے قبل محمد جواد ظریف نے ترکی کے اپنے ہم منصب داؤد چاؤش اوغلو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد فریقین نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 415623

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/415623/ایران-اور-ترکی-کے-تعلقات-مثالی-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com