QR codeQR code

حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع منظور

پاکستانی میڈیا کی خبروں میں کہا گیا ہے

18 Apr 2019 گھنٹہ 16:13

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے


لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے۔
پاکستانی میڈیا کی خبروں میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز جیسے معاملات میں حمزہ شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں پچیس اپریل تک توسیع کردی ہے۔
عدالت نے ساتھ ہی آئندہ سماعت پر سبھی کیسوں میں جواب جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔
بدھ کو لاہورہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کی۔ حمزہ شہباز شریف خود عدالت کے روبروپیش ہوئے۔
واضح رہے کہ آٹھ اپریل کو لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت سترہ اپریل تک منظور کرتے ہوئے انہیں ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
حمزہ شہباز کی عدالت کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔


خبر کا کوڈ: 415613

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/415613/حمزہ-شہباز-شریف-کی-عبوری-ضمانت-میں-توسیع-منظور

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com