QR codeQR code

پشاور میں دہشت گردوں کے خلاف 14 گھنٹوں سے آپریشن جاری

دہشت گرد تین منزلہ عمارت میں پناہ لئے ہوئے ہیں

17 Apr 2019 گھنٹہ 14:25

پشاورمیں سیکیورٹی فورسز کا حیات آباد کے ایک مکان میں چھپے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ 14 گھنٹوں سے آپریشن جاری ہے


دہشت گرد تین منزلہ عمارت میں پناہ لئے ہوئے ہیں جہاں سے وہ مورچہ بند کر سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر رہے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاورمیں سیکیورٹی فورسز کا حیات آباد کے ایک مکان میں چھپے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ 14 گھنٹوں سے آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد اورایک پولیس اہلکار ہلاک جب کہ تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک فوجی اہلکار بھی شامل ہے۔
سی سی پی او پشاور قاضی جمیل کے مطابق جاری آپریشن اپنے آخری مرحلے میں ہے تاہم سیکیورٹی فورسز نے اطراف کے علاقوں کو کلیئر کرا لیا ہے جب کہ دہشت گرد جس مکان میں موجود ہیں اس کی بالائی منزل پر آپریشن جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 415412

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/415412/پشاور-میں-دہشت-گردوں-کے-خلاف-14-گھنٹوں-سے-ا-پریشن-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com