QR codeQR code

افغانستان میں دھماکے کے نتیجے میں 7 بچے ہلاک

خبررساں ادارے اےایف پی کے مطابق صوبہ لغمان کے گورنر اسد اللہ کا کہنا ہے

15 Apr 2019 گھنٹہ 17:44

افغانستان کے مشرقی صوبے لغمان میں مارٹر بم کے دھماکے میں کم ازکم 7 بچے جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔


افغانستان کے مشرقی صوبے لغمان میں مارٹر بم کے دھماکے میں کم ازکم 7 بچے جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
خبررساں ادارے اےایف پی کے مطابق صوبہ لغمان کے گورنر اسد اللہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جاری ہے کہ بچوں کو مارٹربم کیسے ملا اور کیسے پھٹا۔
انہوں نے کہا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام بچوں کی عمریں 15 برس سے کم ہیں۔
صوبائی ہسپتال کے سربراہ عبدالمعروف جیلانی کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں 7 لاشیں اور 10 زخمی بچوں کو لایا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 22 دسمبر کو افغانستان کے شمالی صوبے فریاب میں ایک بم دھماکے کی زد میں آکر تقریباً 8 بچے جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے تھے۔
افغان ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان صوبے کے مختلف حصوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے روڈ پر بم نصب کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 414985

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/414985/افغانستان-میں-دھماکے-کے-نتیجے-7-بچے-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com