QR codeQR code

افغانستان میں طالبان نے قندوز شہر پر شدید حملے کئے ہیں

قندوز کے پولیس ترجمان انعام الدین رحمانی نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا

14 Apr 2019 گھنٹہ 16:37

طالبان کے مسلح افراد نے شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اسٹیشنوں اور چوکیوں پر حملے کئے جس کے بعد سیکورٹی فورس اور طالبان کے درمیان الگ الگ مقامات پر جھڑپیں ہوئی ہیں



افغانستان میں طالبان نے قندوز شہر پر شدید حملے کئے ہیں۔

افغانستان کے شہر قندوز کے پولیس ترجمان انعام الدین رحمانی نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے مسلح افراد نے شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اسٹیشنوں اور چوکیوں پر حملے کئے جس کے بعد سیکورٹی فورس اور طالبان کے درمیان الگ الگ مقامات پر جھڑپیں ہوئی ہیں۔
قندوز پولیس کے ترجمان نے کہا کہ البتہ صورتحال پر سیکورٹی فورس اور پولیس کا کنٹرول ہے۔  انہوں نے کہا کہ شہر کی کئی چیک پوسٹوں اور پولیس چوکیوں سے پولیس کی پسپائی درحقیقت ایک ٹیکٹیک تھی اور اب دوبارہ یہ چیک پوسٹیں پولیس کے کنٹرول میں ہیں۔
دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان کے افراد نے شینواری کے علاقے میں افغان سیکورٹی فورس کی ایک چیک پوسٹ پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور اس دوران ہونے والی لڑائی میں پانچ افغان سیکورٹی اہلکار  مارے گئے ہیں۔
قندوز افغانستان کا شورش زدہ شہر شمارہوتا ہے اور پچھلے دوبرسوں کے دوران طالبان اس شہر پر دوبار قبضہ کرچکے ہیں۔ طالبان نے امریکا کے ساتھ مذاکرت کے چھٹے دور کے موقع پر افغانستان میں افغان سیکورٹی فورس اور دہشت گرد امریکی فوجیوں پر اپنے حملے تیز کردئے ہیں۔
دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ طالبان کے افراد صوبہ غور میں بھی سات افغان سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 414695

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/414695/افغانستان-میں-طالبان-نے-قندوز-شہر-پر-شدید-حملے-کئے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com