QR codeQR code

جولان ہاٹس تنازعہ، عالمی جلس تقریب مذاہب کی شدید مذمت

25 Mar 2019 گھنٹہ 21:12

جولان کی پہاڑیوں پر غاصب صہیونی فوج کے قبضے کو تسلیم کر کے لاکھوں آزادی کے خواہاں انسانوں کی دل آذاری کی ہے


مجمع جہانی کی جانب سے جولان ہاٹس سے متعلق امریکی بیان کی شدید مذمت
تقریب خبر رساں ایجنسی کے جانب سے جاری کیے جانے والے مذمتی بیان کا متن درج ذیل ہے۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحمیم
 
ایک مرتبہ پھر امریکہ کی ظالم اور جابر حکومت نے صہیونی حکومت کی حمایت میں حد سے بڑھ کر اپنی وفا داری کا اعلان کیا ہے اور مشرق وسطی اور دنیا کے قوانیین کو اپنے پیروں تلے روند کر مغربی ایشیاء میں مداخلت کرتے ہوئے، جولان کی پہاڑیوں پر غاصب صہیونی فوج کے قبضے کو تسلیم کر کے لاکھوں آزادی کے خواہاں انسانوں کی دل آذاری کی ہے۔
امریکہ کا یہ خبیث فیصلہ کچھ خائن عرب ممالک کی مدد اور حمایت سے مسلمانوں کے دلوں پر ایک گہرا داغ لگانے کے مترادف ہے۔
اسلامی تعلیمات کی روشنی میں یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ جس قدر انسان دشمن کے مقابلے میں کمزوری اور سہل انگاری کا مظاہرہ کرتا ہے، دشمن اسی قدر سر پر چڑھتا چلا آتا ہے اور مسلط ہوجاتا ہے۔
ہم امریکہ اور صہیونی غاصب حکومت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ جولان کی پہاڑیاں ہمیشہ شام اور شامی عوام سے منصوب رہیں گی اور عنقریب شام اور خطے کے غیور مسلمان غاصب صہیونی فوج کے قبضے کا خاتمہ کرکے تمام غصب شدہ زمین کو آزاد کروا کر آزادی کا جشن منائیں گے اور استکباری قوتوں کو ناکامی اور شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
والسلام علی متن اتّبع الھدی
مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی


خبر کا کوڈ: 410695

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/410695/جولان-ہاٹس-تنازعہ-عالمی-جلس-تقریب-مذاہب-کی-شدید-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com