QR codeQR code

اقوام متحدہ اسرائیل کے خلاف ٹھوس اقدامات انجام دے

جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کی جاری کردہ قرارداد میں غزہ پٹی میں مظاہرے

25 Mar 2019 گھنٹہ 15:13

حماس نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے اسرائیل کے خلاف قرارداد کی منظور کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو اسرائیل کے خلاف ٹھوس اقدامات بھی انجام دینا چاہئیں


اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے عالمی برادری سے اسرائیل کے خلاف ٹھوس اقدامات کی اپیل کی ہے۔
حماس نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے اسرائیل کے خلاف قرارداد کی منظور کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو اسرائیل کے خلاف ٹھوس اقدامات بھی انجام دینا چاہئیں۔
جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کی جاری کردہ قرارداد میں غزہ پٹی میں مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے اقدامات کو غیرقانونی، پرتشدد اور ہلاکت خیز قرار دیا گیا ہے۔
حماس کے بیان میں انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کو فلسطینیوں کے حق کی حمایت اور عالمی حلقوں کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کو مجرم قرار دیئے جانے کی جانب پہلا قدم قرار دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے جاری فلسطینیوں کے گرینڈ واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک دو سو ستر سے زائد فلسطینی شہید اور کم از کم ستائیس ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 410663

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/410663/اقوام-متحدہ-اسرائیل-کے-خلاف-ٹھوس-اقدامات-انجام-دے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com