QR codeQR code

صومالیہ میں بھی امریکہ کے فضائی حملوں میں متعدد شہری جاں بحق

صومالیہ میں فضائی کارروائی میں بڑی تعداد میں عام لوگوں کی ہلاکت

21 Mar 2019 گھنٹہ 19:09

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ صومالیہ میں فضائی کارروائی میں بڑی تعداد میں عام لوگوں کی ہلاکت پر امریکہ کو جنگی جرائم کا مرتکب ٹھہرایا جاسکتا ہے


ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ صومالیہ میں فضائی کارروائی میں بڑی تعداد میں عام لوگوں کی ہلاکت پر امریکہ کو جنگی جرائم کا مرتکب ٹھہرایا جاسکتا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ صومالیہ میں فضائی کارروائی میں بڑی تعداد میں عام لوگوں کی ہلاکت پر امریکہ کو جنگی جرائم کا مرتکب ٹھہرایا جاسکتا ہے۔ انسانی حقوق کے گروپ کا کہنا تھا کہ اس نے صومالیہ میں امریکہ کی صرف 5 فضائی حملوں کی تحقیقات کی ہے جس میں یہ سامنے آیا ہے کہ اس میں مارے جانے والے افراد میں 14 عام شہری بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ امریکہ نے صومالیہ میں جون 2017 کے بعد سے لے کر اب تک ایک سو 10 مرتبہ فضائی کارروائی کی ہے۔ ادھر امریکہ نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری ہونے ہوالی اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ان فضائی کارروائیوں میں 8 سو سے زائد دہشت گردوں کو مارا ہے لیکن اس میں ایک عام شہری بھی زخمی نہیں ہوا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ امریکی فورسز کے وہ افراد جنہوں نے ان حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے وہ درحقیقت انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کے مرتکب ہیں۔
شمال مشرقی افریقی ملک صومالیہ دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے جو گزشتہ 28 سال سے خانہ جنگی اور سیکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران امریکی فورسز صومالیہ میں اقوام متحدہ کی فورسز کے ساتھ مل کر باغی گروپ الشباب سے مقابلہ کر رہی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مارچ 2017 میں فورسز کو صومالیہ میں باغیوں کے خلاف فضائی حملوں کی اجازت دے دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 410095

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/410095/صومالیہ-میں-بھی-امریکہ-کے-فضائی-حملوں-متعدد-شہری-جاں-بحق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com