QR codeQR code

قابض صہیونی حکومت کی جانب سے ایران پر عائد الزامات جھوٹے ہیں

وزارت خارجہ کےترجمان بہرام قاسمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا

20 Mar 2019 گھنٹہ 11:39

اسلامی جمہوریہ ایران نے قابض صہیونی حکومت کی جانب سے ایران پر بعض صہیونی حکام کے موبائل فون ہیک کرنے کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا ہے


اسلامی جمہوریہ ایران نے قابض صہیونی حکومت کی جانب سے ایران پر بعض صہیونی حکام کے موبائل فون ہیک کرنے کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا ہے.
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان بہرام قاسمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ صہیونیوں کا کام جھوٹ بولنا اور بے بنیاد الزامات لگانا ہے جو ان کا پرانا وطیرہ ہے.انہوں نے کہا کہ صہیونی حکمران امریکیوں سے مل کر ایرانو فوبیا کے فروغ اور ایرانی عوام کے خلاف دشمنی میں اضافے کے لئے نفیساتی جنگ کا استعمال کرتے ہیں جنہیں پہلے سے ہی شکست مل چکی ہے.
بہرام قاسمی نے آسٹریلوی پارلیمنٹ پر سائبر حملے سے متعلق ایران کے ملوث ہونے کے الزام کو بھی مسترد کردیا اور کہا کہ یقینا ایسے جھوٹے دعووں کا مقصد ایران کی صلاحیتوں اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ہماری ترقی پر نفسیاتی جنگ مسلط کرنا ہے.


خبر کا کوڈ: 409923

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/409923/قابض-صہیونی-حکومت-کی-جانب-سے-ایران-پر-عائد-الزامات-جھوٹے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com