QR codeQR code

امریکہ دہشتگردوں کی پشت پناہی بند کریں

دمشق میں شامی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے

19 Mar 2019 گھنٹہ 17:46

شام کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی جانب سے وائٹ ہیلمٹ گروہ سمیت تمام دہشت گردگروہوں کی حمایت کی مذمت کی ہے۔


شام کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی جانب سے وائٹ ہیلمٹ گروہ سمیت تمام دہشت گردگروہوں کی حمایت کی مذمت کی ہے۔
دمشق میں شامی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے حال ہی میں وائٹ ہیلمٹ گروپ کو پانچ ملین ڈالر کی رقم فراہم کی ہے۔بیان میں کہا کہ گیا ہے کہ جبہت النصرہ اور داعش دہشت  کے لئے خصوصی آپریشن گروپ کے طور پر کام کرنے والے وائٹ ہیلمٹ گروپ کو بھاری رقوم کی فراہمی امریکہ کی جانب سے دہشت گردی کی مسلسل حمایت کا ثبوت ہے۔شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ امریکی اقدامات کے باوجود دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شامی فوج کے عزم میں کوئی خلل واقع نہیں ہوگا۔وائٹ ہیلمٹ گروپ مارچ دو ہزار تیرہ میں امریکہ، برطانیہ اور ترکی کی مالی معاونت سے قائم ہوا تھا اور اسے شام میں دہشت گرد گروہوں کے زیر قبضہ علاقوں میں بظاہر طبی امداد پہنچانے کا مشن سونپا گیا تھا۔دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہونے والے علاقوں سے ملنے والی اسناد اور دستاویزی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ وائٹ ہیلمٹ گروپ نے تحریر الشام یا جبہت النصرہ نامی گروہ کے ساتھ مل کر عام شہریوں کے خلاف کیمیائی حملوں کا ڈرامہ رچایا تھا اور اس کا الزام شامی حکومت پر عائد کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 409887

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/409887/امریکہ-دہشتگردوں-کی-پشت-پناہی-بند-کریں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com