QR codeQR code

امریکا کی خوددسرانہ پالیسیوں کا مقابلہ کیا جانا چاہیے

ایٹمی معاہدے کے تعلق سے واشنگٹن کے اقدامات کا مقابلہ کرے

19 Mar 2019 گھنٹہ 17:40

امریکا کی خوددسرانہ پالیسیوں خاص طور پر ایٹمی معاہدے کے تعلق سے واشنگٹن کے اقدامات کا مقابلہ کرے


آسٹریا کے صدر یورپی یونین سے کہا ہے کہ وہ امریکا کی خوددسرانہ پالیسیوں خاص طور پر ایٹمی معاہدے کے تعلق سے واشنگٹن کے اقدامات کا مقابلہ کرے۔
آسٹریا کے صدر الیکزنڈر فن دربیلن نے جرمن اخبار دی وولٹ سے اپنے انٹرویو میں واشنگٹن کے رویّے کو متکبرانہ بتایا اور یورپی ملکوں سے کہا کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ کے مقابلے میں زیادہ ٹھوس اور مضبوط موقف اپنائیں۔ آسٹریا کے صدر نے ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکل جانے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کسی وجہ کے بغیر اس معاہدے سے باہر نکلے ہیں اور یورپی ملکوں کو دھمکی ہے کہ اگر ایران کے ساتھ تجارت کی تو انہیں سنگین پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یاد رہے کہ گذشتہ مئی کے مہینے میں ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکلنے کے بعد آسٹریاکے چانسلر کے دفتر نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا تھا کہ آسٹریا ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ایٹمی معاہدے کے تعلق سے امریکی اقدامات اور  تہران کے خلاف واشنگٹن کی پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 409886

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/409886/امریکا-کی-خوددسرانہ-پالیسیوں-کا-مقابلہ-کیا-جانا-چاہیے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com