QR codeQR code

نیوزی لینڈ حملہ آور کا قبل از واردات وزیر اعظم سے رابطہ

چند منٹ قبل ان کے دفتر کو حملہ آور کے دو ای میل بھی موصول ہوئے تھے

17 Mar 2019 گھنٹہ 16:31

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملے سے محض چند منٹ قبل ان کے دفتر کو حملہ آور کے دو ای میل بھی موصول ہوئے تھے


نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملے سے محض چند منٹ قبل ان کے دفتر کو حملہ آور کے دو ای میل بھی موصول ہوئے تھے۔
وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے بتایا کہ حملہ آور کی جانب سے سانحہ کرائسٹ چرچ سے محض 9 منٹ پہلے موصول ہونے والے دو عدد ای میلوں میں کسی جگہ یا مکان کی کوئی نشاندھی نہیں کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایمیل موصول ہوتے ہی تحقیقات کے لیے سیکورٹی اداروں کو بھیج دیا گیا تھا۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے یہ بات زور دے کر کہی کہ کرائسٹ چرچ حملے میں ملوث شخص برینٹن ٹرینٹ کو آسٹریلیا کے حوالے نہیں کیا جائے گا بلکہ اس پر نیوزی لینڈ میں ہی مقدمہ چلایا جائے گا۔واضح رہے کہ جمعے کے روز نیوزی لینڈ کی دو مساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم باون نمازی شہید اور سینتالیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 409539

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/409539/نیوزی-لینڈ-حملہ-آور-کا-قبل-واردات-وزیر-اعظم-سے-رابطہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com