QR codeQR code

پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دینے والے مدارس کے خلاف کاروائی

انتہا پسندی کو فروغ دینے والے مدرسوں اور ان سے وابستہ فلاحی اداروں کے خلاف یہ کارروائی

9 Mar 2019 گھنٹہ 20:58

حکومت پاکستان نے غیر معمولی کارروائی کرتے ہوئے انتہا پسند مدرسوں اور ان سے وابستہ اداروں کے ہزاروں افراد کو حراست میں لے لیا ہے


حکومت پاکستان نے غیر معمولی کارروائی کرتے ہوئے انتہا پسند مدرسوں اور ان سے وابستہ اداروں کے ہزاروں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت پاکستان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسندی کو فروغ دینے والے مدرسوں اور ان سے وابستہ فلاحی اداروں کے خلاف یہ کارروائی نیشنل ایکشن پلان کے تحت انجام دی گئی ہے۔پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اس بارے میں کہا ہے کہ انتہا پسند مدرسوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ سن دوہزار چودہ میں کیا گیا تھا اور فی الحال لاھور اور کراچی میں اس پر عملدرامد کیا گیا ہے۔حکومت پاکستان نے حال ہی میں دہشت گرد گروہوں اور کالعدم تنظیموں کی جو فہرست جاری کی ہے اس میں جیش محمد کا نام بھی شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 407677

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/407677/پاکستان-میں-دہشتگردی-کو-فروغ-دینے-والے-مدارس-کے-خلاف-کاروائی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com