QR codeQR code

اہلسنت کو انقلاب اسلامی جدا کرنی کی دشمن کی سازشیں ناکام ہوگئی

سیستان و بلوچستان کے علماء اہلسنت نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو

6 Mar 2019 گھنٹہ 20:10

اہلسنت کو انقلاب اسلامی سے جدا کرنے کی دشمن سازش ناکام ہوچکی ہے اور اہلسنت انقلاب اسلامی کے لیے اپنی جان بھی قربان کرسکتے ہیں


اہلسنت کو انقلاب اسلامی جدا کرنی کی دشمن کی سازشیں ناکام ہوگئی
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیستان و بلوچستان کے علماء اہلسنت نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اہلسنت کو انقلاب اسلامی سے جدا کرنے کی دشمن سازش ناکام ہوچکی ہے اور اہلسنت انقلاب اسلامی کے لیے اپنی جان بھی قربان کرسکتے ہیں۔
اہلسنت عالم " مولوی دھانی " نے کہا نظام جمہوری اسلامی ایران کو کسی بھی حال میں فراموش نہیں کیا جاسکتا اور نا ہی انقلاب اسلامی کی جانب خیانت کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے کیوں کہ جمہوری اسلامی نے دور دراز علاقوں میں بھی خدمت انجام دی ہے، حتی دور دراز علاقوں میں بھی ٹیلی فون ، بجلی ، گیس ، صحت اور تعلیم جیسی بنیادوں سہولتوں کو عوام کے لیے ممکن بنایا ہے۔
اہلسنت عالم " شیخ ماھیگیر" نے کہا، وہ ٹی وی چینل جو اسلامی جمہوری کے خلاف سازشیں کررہے ہیں اور ایرانی عوام کو نظام کے خلاف بدگمان کررہے ہیں  وہ افراد ابتداء سے ہی اسلامی نظام کے خلاف تھے اور نہیں چاہتے تھے اسلامی جمہوری ایران ایک خودمختار ملک بن کر دنیا کے سامنے ابھر سکے، لیکن اللہ کے کرم سے ایران دنیا کے سامنے ایک خودمختار اور اسلامی طاقت بن کر ابھرا ہے۔


خبر کا کوڈ: 407088

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/407088/اہلسنت-کو-انقلاب-اسلامی-جدا-کرنی-کی-دشمن-سازشیں-ناکام-ہوگئی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com