QR codeQR code

پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلیے مزید اقدام کرے،FATA

کالعدم تنظیموں کی مالی وسائل تک رسائی روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گرے لسٹ میں شامل کیا تھا

23 Feb 2019 گھنٹہ 14:09

ایف اے ٹی ایف نے گزشتہ برس پاکستان کو منی لانڈرنگ، دہشتگردوں اور کالعدم تنظیموں کی مالی وسائل تک رسائی روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گرے لسٹ میں شامل کیا تھا


امریکہ کے بعد FATF نےبھی پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کر دیا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے میں کچھ بہتری دکھائی ہے لیکن گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے پاکستان کے پاس مئی 2019 تک کا وقت ہے۔

یاد رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے گزشتہ برس پاکستان کو منی لانڈرنگ، دہشتگردوں اور کالعدم تنظیموں کی مالی وسائل تک رسائی روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گرے لسٹ میں شامل کیا تھا تاہم رواں سال مئی کے مہینے تک پاکستان کی جانب سے اقدامات نہ کرنے کی صورت میں بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے کا خدشہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 404145

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/404145/پاکستان-دہشتگردی-کے-خاتمے-کیلیے-مزید-اقدام-کرے-fata

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com