QR codeQR code

سعودی وزیر خارجہ کی گستاخی نہایت قابل افسوس ہے

20 Feb 2019 گھنٹہ 13:45

شاہ محمود قریشی کو اپنی بزدلی کی وجہ سے وزارت خارجہ جیسے اہم عہدے سے فورا استعفی دینا چاہئے۔ انہوں نے ملک بھر کے جملہ حریت پسند عوام، جماعتوں خصوصا علماء سے اپیل کی کہ عادل الجبیر خصوصا شاہ محمود قریشی کی اس بزدلانہ اقدام کے خلاف ملکی سطح پر احتجاج کریں۔


سابق سنیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے کہا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ سے ایسی باتوں کا گلہ شکوہ بے جا ہے۔ وہ تو اپنے ہر بیان میں امریکہ اور اسرائیل کی نمک حلالی کا فریضہ سرانجام دیتا رہتا ہے۔ مگر افسوس اس بات پر ہے، کہ آزاد اور خود مختار ملک پاکستان کی سرزمین پر تمام تر سفارتی اور اخلاقی حدود کو پائمال کرتے ہوئے اپنے وزیر خارجہ کی روبرو ایسی گستاخی نہایت قابل افسوس ہے۔

پاکستانی سرزمین میں سعودی وزیر خارجہ کی برادر اسلامی ملک کے خلاف گستاخی کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ استعماری مزدور کی یہ پالیسی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، بلکہ امریکہ، اسرائیل اور برطانوی حکومت سے وفاداری اور اطاعت اس خاندان کا آبائی پیشہ رہا ہے۔

بزرگ عالم دین علامہ سید عابد حسین الحسینی نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی وزیر خارجہ سے ایسی باتوں کا گلہ شکوہ بے جا ہے۔ وہ تو اپنے ہر بیان میں امریکہ اور اسرائیل کی نمک حلالی کا فریضہ سرانجام دیتا رہتا ہے۔ مگر افسوس اس بات پر ہے، کہ آزاد اور خود مختار ملک پاکستان کی سرزمین پر تمام تر سفارتی اور اخلاقی حدود کو پائمال کرتے ہوئے اپنے وزیر خارجہ کی روبرو ایسی گستاخی نہایت قابل افسوس ہے۔

علامہ عابد حسین الحسینی نے شاہ محمود قریشی کی بزدلانہ رویے کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا۔ اور کہا کہ عادل الجبیر کا مفسدانہ بیان پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی پرسوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جیسے ایک ایٹمی طاقت اور طاقتور ملک کے وزیر خارجہ کی ایک مزدور اور نہایت کمزور ملک کے وزیر خارجہ کے سامنے بزدلی کا اظہار کرنا پاکستان کے لئے ننگ ہے۔ چنانچہ ایسے بزدل شخص کے لئے پاکستان کا وزیر خارجہ رہنا نہایت شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو اپنی بزدلی کی وجہ سے وزارت خارجہ جیسے اہم عہدے سے فورا استعفی دینا چاہئے۔ انہوں نے ملک بھر کے جملہ حریت پسند عوام، جماعتوں خصوصا علماء سے اپیل کی کہ عادل الجبیر خصوصا شاہ محمود قریشی کی اس بزدلانہ اقدام کے خلاف ملکی سطح پر احتجاج کریں۔


خبر کا کوڈ: 403582

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/403582/سعودی-وزیر-خارجہ-کی-گستاخی-نہایت-قابل-افسوس-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com