QR codeQR code

الحدیده پر فائر بندی کی خلاف ورزی پر مذاکرات جاری

لال ساگر کے بندر گاہی شہر الحدیده سے فوج ہٹانے کے پہلے مرحلے کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے

18 Feb 2019 گھنٹہ 16:19

یمن میں متحارپ فریقوں کے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں فریقوں نے لال ساگر کے بندر گاہی شہر الحدیده سے فوج ہٹانے کے پہلے مرحلے کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے


یمن کے شہر الحدیده سے فوج ہٹانے پر مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

یمن میں متحارپ فریقوں کے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں فریقوں نے لال ساگر کے بندر گاہی شہر الحدیده سے فوج ہٹانے کے پہلے مرحلے کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی پہل پر دونوں فریق 16-17 فروری کو الحدیده میں ہوئی مشترکہ میٹنگ میں فوج ہٹانے کے پہلے مرحلے کے لئے رضامند ہوگئے ۔ بیان میں کہا گیا ’’ری کوآرڈینیشن کمیٹی (آرسی سی ) کی صدارت میں ہوئی بات چیت کے بعد دونوں فریق فوجیں ہٹانے کے پہلے مرحلے کے لئے راضی ہوگئے۔ بیان کے مطابق، آرسی سی فریم ورک کے مطابق، ایک ہفتے کے اندر مذاکرات کے اگلے مرحلے کو مکمل کرنے کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے معاہدے اور سیز فائر کی سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے متعدد بارخلاف ورزی کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 403122

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/403122/الحدیده-پر-فائر-بندی-کی-خلاف-ورزی-مذاکرات-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com