QR codeQR code

امریکہ اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا چھوڑ دے

وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے

18 Feb 2019 گھنٹہ 16:10

جب ٹرمپ اقتدار میں آئے حکومت امریکہ وینیزویلا کے خلاف بغاوت کے ذریعے مسلط ہونا کی کوشش کر رہا ہے۔


وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ امریکہ ان کے خلاف حملے کا بہانہ تلاش کر رہا ہے۔

نکولس مادورو کا کہنا تھا کہ جب ٹرمپ اقتدار میں آئے حکومت امریکہ وینیزویلا کے خلاف بغاوت کے ذریعے مسلط ہونا کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وینیزوئیلا کے عوام جنگ نہیں چاہتے بلکہ ان کا مطالبہ یہ ہے کہ امریکہ ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا چھوڑ دے۔
نکولس مادورو نے کہا کہ امریکہ وینیزوئیلا پر حملے کے بہانے تلاش کر رہا ہے تاکہ اپنے اس اقدام کو جائز قرار دے سکے۔
انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ وہ اپنے اندرونی مخالفین کے ساتھ بات چیت کے لیے ہروقت تیار ہیں اور سیاسی معاملات کو سیاسی طریقے سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ وینیزوئیلا میں نئے بحران کا آغاز تئیس جنوری کو اس وقت ہوا تھا جب صدر مادورو کے مخالف رہنما خوان گوآئیدو نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی کھلی حمایت کے بعد اپنی صدارت کا اعلان کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 403119

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/403119/امریکہ-اندرونی-معاملات-میں-مداخلت-کرنا-چھوڑ-دے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com