QR codeQR code

جدید قانون کے زریعہ برطانوی کمپنیوں کو امریکی پابندیوں سے نجاد مل گئی

امریکی پابندیوں سے بچانے سے متعلق یورپی ضابطوں کو قومی قانون کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی ہے

9 Feb 2019 گھنٹہ 23:25

حکومت برطانیہ نے ایران اور دیگر ملکوں کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو امریکی پابندیوں سے بچانے سے متعلق یورپی ضابطوں کو قومی قانون کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی ہے


حکومت برطانیہ نے ایران اور دیگر ملکوں کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو امریکی پابندیوں سے بچانے سے متعلق یورپی ضابطوں کو قومی قانون کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ حکومت برطانیہ کی جانب سے یورپی یونین کے بلاکنگ اسٹیٹس کو قانون کا حصہ بنائے جانے کے بعد برطانوی کمپنیاں ایران کے ساتھ اپنے تجارتی لین دین کا سلسلہ جاری رکھ سکیں گی۔
برطانیہ کے نیشنل آرکائیوز کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک دستاویز کے مطابق یورپی یونین کے بلاکنگ اسٹیٹس کو قانون کا حصہ بنانے کا بل دسمبر دوہزار اٹھارہ کو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا اور رواں ماہ کے دوران اراکین پارلیمنٹ نے اس کی منظوری دی ہے۔
یورپی یونین نے اکتیس جنوری کو ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کے میکنیزم انسٹیکس کے قیام کا بھی باضابطہ اعلان کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 401437

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/401437/جدید-قانون-کے-زریعہ-برطانوی-کمپنیوں-کو-امریکی-پابندیوں-سے-نجاد-مل-گئی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com