QR codeQR code

غاصب صیہونی فوج نے بے گناہ متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کریا

ایک بار پھر غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے

22 Jan 2019 گھنٹہ 19:25

صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے کم از کم تیس فلسطینیوں کو بلاسبب حراست میں لے لیا


غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے کم از کم تیس فلسطینیوں کو بلاسبب حراست میں لے لیا۔

اس موقع پرغاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔

صیہونی فوجی، غزہ اورغرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے فلسطینی جوانوں کو بلاسبب حراست میں لیتے اور انھیں شدید ایذائیں پہنچاتے ہیں۔

قیدیوں کے امور کے فلسطینی مرکز کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے دو ہزار اٹھارہ کے دوران پانچ ہزار سات سو، منجملہ نو سو اسّی بچوں، اور ایک سو پچہتر عورتوں کو حراست میں لیا۔


خبر کا کوڈ: 397203

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/397203/غاصب-صیہونی-فوج-نے-بے-گناہ-متعدد-فلسطینیوں-کو-گرفتار-کریا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com