QR codeQR code

کابل اور نئی دہلی کے درمیان ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد پر اتفاق

دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے گیارہ سمجھوتوں پر دستخط

22 Jan 2019 گھنٹہ 17:31

کابل میں ہندوستان کے سفارت حانے نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں چھبیس ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے گیارہ سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے ہیں


کابل میں ہندوستان کے سفارت حانے نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں چھبیس ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے گیارہ سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔

ہندوستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق کابل میں ہندوستان کے سفارت خانے نے پیر کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان ترقیاتی منصوبوں میں بیشتر منصوبے بنیادی ضروریات کے بارے میں ہیں جن میں افغانستان میں طبی مراکز کا قیام شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان منصوبوں پر افغانستان کے مختلف صوبوں منجملہ بلخ، ہرات، کابل، بامیان، بادغیس اور کاپیسا میں عمل کیا جائے گا جس کے نتیجے میں ان صوبوں میں تعلیم، صحت، روزگار اور معیشت کو فروغ حاصل ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 397189

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/397189/کابل-اور-نئی-دہلی-کے-درمیان-ترقیاتی-منصوبوں-پر-عمل-درآمد-اتفاق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com