QR codeQR code

افغانستان میں خود کش حملے میں 18 سیکورٹی اہلکار ہلاک

خود کش دہشت گردانہ حملے میں اٹھارہ سیکورٹی اہلکار ہلاک و زخمی

20 Jan 2019 گھنٹہ 14:57

افغانستان کے صوبے لوگر کے گورنر کے قافلے پر خود کش دہشت گردانہ حملے میں اٹھارہ سیکورٹی اہلکار ہلاک و زخمی ہو گئے۔


افغانستان کے صوبے لوگر کے گورنر کے قافلے پر خود کش دہشت گردانہ حملے میں اٹھارہ سیکورٹی اہلکار ہلاک و زخمی ہو گئے۔

افغان صوبے لوگر کے پولیس سربراہ نے کہا ہے کہ صوبے کے گورنر کے قافلے پر خود کش حملہ اتوار کی دوپہر ہوا جس میں آٹھ سیکورٹی گارڈز ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے تاہم گورنر محمد انور اسحاق اور صوبائی این ڈی ایف چیف اس حملے میں محفوظ رہے-

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ صوبہ لوگر کے علاقے محمد آغا میں کیا گیا- حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان افغانستان نے قبول کی ہے-

سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے جائے حادثے کو اپنے محاصرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں-

ایک مہینے قبل بھی افغان دارالحکومت کابل کے مشرقی علاقے میں واقع جی فور ایس نامی برطانوی کمپنی کے کمپاؤنڈ کے باہر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس میں دس افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے تھے جبکہ گذشتہ نومبر میں بھی کابل میں خودکش حملے میں تین درجن سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے-


خبر کا کوڈ: 396633

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/396633/افغانستان-میں-خود-کش-حملے-18-سیکورٹی-اہلکار-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com