QR codeQR code

افغانستان میں بھی امریکہ اور داعش کے درمیان قریبی تعلقات کی نشاندہی

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا

17 Jan 2019 گھنٹہ 20:23

روس کے پاس ایسے دستاویزی ثبوت موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ اور داعش کے درمیان گہرے رابطے ہیں اور وہ عراق و شام سے داعشی دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کر رہا ہے۔


روسی وزارت خارجہ کے پاس موجود دستاویزی شواہد سے امریکہ اور داعش کے درمیان قریبی تعلقات اور رابطوں کی نشاندھی ہوتی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ من گھڑت خبروں کے ذریعے روس پر افغانستان میں داعش کی حمایت کا الزام لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔بیان میں آیا ہے کہ سی آئی اے نے حال ہی میں افغانستان اور مغربی دنیا کے اخبارات میں ایسی جعلی خبریں شائع کرائی ہیں جن میں روس اور داعش کے درمیان رابطوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے پاس ایسے دستاویزی ثبوت موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ اور داعش کے درمیان گہرے رابطے ہیں اور وہ عراق و شام سے داعشی دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کر رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ افغانستان میں اپنی سترہ سالہ شکست کو چھپانے اور رائے عامہ کو دھوکہ دینے کے لیے روس پر بے بنیاد الزام عائد کر رہا ہے۔افغانستان کے عوام اور اعلی سرکاری عہدیدار بھی بارہا اعلان کرچکے ہیں کہ امریکہ افغانستان میں داعش کی کھلی حمایت اور اس کی سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 396015

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/396015/افغانستان-میں-بھی-امریکہ-اور-داعش-کے-درمیان-قریبی-تعلقات-کی-نشاندہی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com