QR codeQR code

پاکستان سرحد پر دراندازی بند کرے بعد میں مذاکرات ہوں گے

ہندوستان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

17 Jan 2019 گھنٹہ 13:11

ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بدھ کو دعوی کیا کہ جب تک پاکستان سرحد پر دراندازی بند نہیں کرے گا اس وقت تک اس سے کسی بھی گفت و شنید کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔


ہندوستان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

میڈیا کے نمایندوں سے بات کرتے ہوئے ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بدھ کو دعوی کیا کہ جب تک پاکستان سرحد پر دراندازی بند نہیں کرے گا اس وقت تک اس سے کسی بھی گفت و شنید کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی یہ پالیسی ہے کہ جب تک پاکستان سرحد پر دراندازی بند نہیں کرے گا اس وقت تک اس سے بات نہیں کی جاسکتی۔ پرواسی بھارتیہ دیوس میں پاکستانی وفد کو مدعو کرنے یا اس کے کسی بھی طرح کے تعاون کے ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا اس طرح کی چیزیں اس وقت ہی ہوتی ہیں جب دونوں ممالک میں دو طرفہ اچھے تعلقات وابستہ ہوں جب ہم ایک دوسرے سے بات ہی نہیں کرتے پھر ایسا کیوں کر ممکن ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے71 ویں یوم افواج پر کری یپَّا پریڈ گراؤنٖڈ میں پریڈ کی سلامی لینے کے بعد پاکستان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 395945

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/395945/پاکستان-سرحد-پر-دراندازی-بند-کرے-بعد-میں-مذاکرات-ہوں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com