QR codeQR code

امریکہ کو پابندیوں اور دباؤ کے حربوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے

19 Dec 2018 گھنٹہ 20:26

امریکہ کی سرکردگی میں قائم عالمی سامراجی کا محاذ پابندیوں اور دباؤں میں اضافہ کر کے ایران کے اسلامی نظام کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔


ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں اور دباؤ کے حربے ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گے۔

علی شمخانی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی سرکردگی میں قائم عالمی سامراجی کا محاذ پابندیوں اور دباؤں میں اضافہ کر کے ایران کے اسلامی نظام کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی سے واضح ہو گیا ہے کہ واشنگٹن بغیر کسی بہانے کے بھی عالمی قوانین اور معاہدوں کو پامال کرنے سے گریز نہیں کرتا۔
اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے امریکی پابندیوں اور دباؤ کے مقابلے میں قومی سطح پر ہوشیاری، دانشمندی اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔


خبر کا کوڈ: 388136

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/388136/امریکہ-کو-پابندیوں-اور-دباؤ-کے-حربوں-سے-کچھ-حاصل-نہیں-ہوگا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com