QR codeQR code

بشار اسد کی حکومت گرانے کا خواہاں نہیں ہے

شام کے امور میں امریکہ کے نمائندے نے کہ

19 Dec 2018 گھنٹہ 13:49

شام میں بشار اسد کی حکومت جب تک بنیادی تبدیلی نہیں لائے گی امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک تعمیرنو کے عمل میں شام کی مالی مدد و حمایت نہیں کریں گے۔


شام کے امور میں امریکہ کے نمائندے نے شام کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنے میں دہشت گردوں کی ناکامی کے سات برس بعد اعلان کیا ہے کہ امریکہ اب شام میں اس ملک کے صدر بشار اسد کی حکومت گرانے کا خواہاں نہیں ہے۔

جیفری جیمز نے اٹلانٹک تھنک ٹینک میں امریکہ کی پالیسی میں اس تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ شام میں بشار اسد کی حکومت جب تک بنیادی تبدیلی نہیں لائے گی امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک تعمیرنو کے عمل میں شام کی مالی مدد و حمایت نہیں کریں گے۔
امریکی نمائندے نے ایک بار پھر ایران کے خلاف بے بنیاد دعوی کرتے ہوئے شام سے ایرانی فوجی مشیروں کے انخلا کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ شام میں اس کے فوجی مشیروں کی موجودگی اس ملک کی حکومت کی باضابطہ درخواست کی بنیاد پر ہے جبکہ دہشت گردوں کی حمایت کر کے شام میں امریکہ و اسرائیل کو اب تک کچھ حاصل نہیں ہو سکا ہے اور اسی بنا پر انھیں ایران کے فوجی مشیروں کی شام میں موجودگی ناگوار لگ رہی ہے۔
واضح رہے کہ علاقے میں صیہونی حکومت کے مفاد میں صورت حال تبدیل کرنے کے لئے شام میں دہشت گردوں کے ذریعے حکومت تبدیل کرانے کی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی کوشش شکست سے دوچار ہو گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 387999

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/387999/بشار-اسد-کی-حکومت-گرانے-کا-خواہاں-نہیں-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com