QR codeQR code

محمد جواد ظریف سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے جنیوا روانہ

وزرائے خارجہ سے ملاقات اور سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے

18 Dec 2018 گھنٹہ 17:13

شام کے بارے میں ایران، روس اور ترکی کے وزراء خارجہ جنیوا میں مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے جو شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا Staffan de Mistura کی صدارت میں منعقد ہوگا


ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف شام کے بارے میں جنیوا میں روس اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات اور سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

شام کے بارے میں ایران، روس اور ترکی کے وزراء خارجہ جنیوا میں مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے جو شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا Staffan de Mistura  کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ یہ اجلاس آج منعقد ہو گا جس میں شام میں قیام امن کے سلسلے میں بات چیت اور تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ شام کا بحران 2011 میں سعودی عرب ،امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر دہشتگردانہ کارروائیوں کے بعد شروع ہوا جس کا مقصد غاصب اسرائیل کے حق میں علاقائی صورتحال کو تبدیل کرنا تھا۔


خبر کا کوڈ: 387732

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/387732/محمد-جواد-ظریف-سہ-فریقی-اجلاس-میں-شرکت-کے-لیے-جنیوا-روانہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com