QR codeQR code

جلد ادلب کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرلیں گے

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے

18 Dec 2018 گھنٹہ 17:05

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ صوبے ادلب کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانا دمشق کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے۔


شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ صوبے ادلب کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانا دمشق کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ادلب کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنا اہم ترجیح ہے اور دمشق اس صوبے کو بھی مکمل طور پر آزاد کرائے گا۔
ولید المعلم نے شام کی آئینی کمیٹی کی کارروائی کے بارے میں کہا کہ ابھی کام کا آغاز جلد بازی ہو گی۔ انھو ں نے اسی طرح اس کمیٹی کی تشکیل میں تاخیر کو بھی بعض مغربی ملکوں کی مداخلت اور ان مسائل کا نتیجہ قرار دیا جو ترکی نے اس راہ میں پیدا کئے ہیں۔
شام کے وزیر خارجہ نے ادلب کے بارے میں سوچی سمجھوتے کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور دہشت گردوں نے اب تک اس سمجھوتے پر عمل نہیں کیا ہے۔
واضح ر ہے کہ شام میں ادلب دہشت گردوں کا آخری گڑھ شمار ہوتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 387730

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/387730/جلد-ادلب-کو-دہشت-گردوں-کے-وجود-سے-پاک-کرلیں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com