QR codeQR code

یمن کے مختلف علاقوں میں سعودی فوج کا مارٹر گولوں سے حملہ

یمن کے مختلف علاقوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کی

17 Dec 2018 گھنٹہ 14:34

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کی جارحیت کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ اقوام متحدہ کی زیرنگرانی اسٹاک ہوم کے امن مذاکرات میں فائر بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔


یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کی گذشتہ دو روز کی جارحیت میں دو بچوں سمیت چار افراد شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے فوجیوں نے یمن کے مختلف علاقوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا اور شدید گولہ باری کی۔

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کی جارحیت کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ اقوام متحدہ کی زیرنگرانی اسٹاک ہوم کے امن مذاکرات میں فائر بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

سعودی اتحاد نے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب عرب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

چوالیس ماہ سے جاری سعودی جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے سولہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔


خبر کا کوڈ: 387293

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/387293/یمن-کے-مختلف-علاقوں-میں-سعودی-فوج-کا-مارٹر-گولوں-سے-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com