QR codeQR code

داعش کی باقیات پر عراقی فضائیہ کے کامیاب حملے

عراقی فضائیہ کے کامیاب حملے میں متعدد داعشی عناصر ہلاک ہو گئے

16 Dec 2018 گھنٹہ 19:37

عراق کے انسداد دہشت گردی مرکز کے سربراہ ابو علی البصری نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے داعشی عناصر شام سے عراق میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔


شام کے سرحدی صوبے دیرالزور کے علاقے سوسہ میں عراقی فضائیہ کے کامیاب حملے میں متعدد داعشی عناصر ہلاک ہو گئے۔

 عراق کے انسداد دہشت گردی مرکز کے سربراہ ابو علی البصری نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے داعشی عناصر شام سے عراق میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
 ہلاک ہونے والی داعشی دہشت گردوں میں داعش کا وزیر جنگ عناد ہرم اور داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کا معاون الحسناوی بھی شامل ہے۔
 عراقی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے گیارہ دسمبر کو بھی شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 387053

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/387053/داعش-کی-باقیات-پر-عراقی-فضائیہ-کے-کامیاب-حملے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com