QR codeQR code

سوئیڈن یمن کے امن مذاکرات کے نتائج کا خیر مقدم کرتے ہیں

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے

16 Dec 2018 گھنٹہ 14:35

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ بحران یمن نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جس میں ایک طرف اقوام متحدہ ہے اور دوسری جانب بعض یورپی ممالک بھی سعودی اتحاد پر اپنا دباؤ ڈال رہے ہیں۔


ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ یمن بند کرانے کے لئے زندہ ضمیر لوگوں کی عالمی تحریک شروع ہو گئی ہے۔

 اپنے ایک انٹرویو میں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ بحران یمن نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جس میں ایک طرف اقوام متحدہ ہے اور دوسری جانب بعض یورپی ممالک بھی سعودی اتحاد پر اپنا دباؤ ڈال رہے ہیں۔
 بہرام قاسمی نے اپریل دو ہزار پندرہ میں ایران کی جانب سے پیش کیے جانے والے چودہ نکاتی امن منصوبے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ یمن میں قیام امن اور جارحیت کے خاتمے میں اب بھی موثر واقع ہو سکتا ہے۔
 ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوئیڈن یمن کے امن مذاکرات کے نتائج کے بارے میں تہران کی جانب سے خیرمقدم کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی کہ اقوام متحدہ اور تمام موثر ممالک کی کوششوں سے یمن کے مسئلہ کو موثر طریقے حل اور جارحیت کا راستہ روکا جانا چاہیے۔
 انہوں نے انسانی امداد کی فراہمی، زخمیوں کی بیرون ملک منتقلی اور اسٹاک ہوم مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔


خبر کا کوڈ: 386956

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/386956/سوئیڈن-یمن-کے-امن-مذاکرات-نتائج-کا-خیر-مقدم-کرتے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com