QR codeQR code

غلط اور جھوٹی خبروں اور رپورٹوں کی وجہ سے امریکی ویب سائٹ بند

پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا

13 Dec 2018 گھنٹہ 11:26

اردو اور پشتو زبانوں میں امریکی ویب سائٹ پر پابندی لگانے کا فیصلہ ان کی غلط اور جھوٹی خبروں اور رپورٹوں کی وجہ سے کیا گیا۔ اس سے قبل فواد چوہدری نے کہا تھا کہ بعض ویب سائٹ کو غلط بیانی کرنے کی وجہ سے بند کیا جائے گا۔


پاکستان کے وزیر اطلاعات نے اس ملک میں اردو اور پشتو زبانوں میں امریکی ویب سائٹ پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ اردو اور پشتو زبانوں میں امریکی ویب سائٹ پر پابندی لگانے کا فیصلہ ان کی غلط اور جھوٹی خبروں اور رپورٹوں کی وجہ سے کیا گیا۔ اس سے قبل فواد چوہدری نے کہا تھا کہ بعض ویب سائٹ کو غلط بیانی کرنے کی وجہ سے بند کیا جائے گا۔

امریکی نشریاتی ادارے نے پاکستان میں اپنی ویب سائٹ کی بندش کی تا‏ئید کی ہے۔

امریکی حکام اور ذرائع ابلاغ  ہمیشہ پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں تاہم پاکستان ان الزامات کو ہمیشہ مسترد کرتا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 386136

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/386136/غلط-اور-جھوٹی-خبروں-رپورٹوں-کی-وجہ-سے-امریکی-ویب-سائٹ-بند

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com