QR codeQR code

افغانستان میں انٹیلی جنس اہلکاروں کے قافلے پر بم دھماکہ

دھماکے کی تصدیق کی ہے تاہم ہلاکتوں کے حوالے سے کچھ نہیں کہا

11 Dec 2018 گھنٹہ 14:29

کابل کے شمال مغربی ضلع پغمان میں آج صبح افغانستان کے اہم انٹیلی جنس اہلکاروں کے قافلے کے قریب بم دھماکہ ہوا۔


افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس دھماکے کی تصدیق کی ہے تاہم ہلاکتوں کے حوالے سے کچھ نہیں کہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل کے شمال مغربی ضلع پغمان میں آج صبح افغانستان کے اہم انٹیلی جنس اہلکاروں کے قافلے کے قریب بم دھماکہ ہوا۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے کی تصدیق کی ہے تاہم ہلاکتوں کے حوالے سے کچھ نہیں کہا ہے جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے  کےحوالے سے مختلف رائے سامنے آرہی ہیں جن میں سے کچھ کے مطابق یہ خود کش دھماکہ تھا جبکہ دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کار بم دھماکا تھا۔

دھماکے کے بعد علاقے کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ فضا میں ہیلی کاپٹر گشت کر رہے ہیں۔

فی الحال کسی بھی گروپ کی جانب سے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 385438

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/385438/افغانستان-میں-انٹیلی-جنس-اہلکاروں-کے-قافلے-پر-بم-دھماکہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com