QR codeQR code

افغان فوج نے ایک کارروائی میں 11 مغوی شہریوں کو بازیاب کرالیا

افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں طالبان کمانڈر ہلاک ہوگیا

9 Dec 2018 گھنٹہ 19:28

افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں طالبان دہشت گرد تنظیم کا کمانڈر ہلاک ہوگیا جب کہ افغان فوج نے ایک کارروائی میں 11 مغوی شہریوں کو بازیاب کرالیا ہے


افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں طالبان کمانڈر ہلاک ہوگیا جب کہ افغان فوج نے ایک کارروائی میں 11 مغوی شہریوں کو بازیاب کرالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں طالبان دہشت گرد تنظیم کا کمانڈر ہلاک ہوگیا جب کہ افغان فوج نے ایک کارروائی میں 11 مغوی شہریوں کو بازیاب کرالیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبے جوزجان میں اتحادی فوج کے فضائی حملے میں طالبان کا کمانڈر ولی محمد مارا گیا۔ فضائی کارروائی خفیہ اداروں کی نشاندہی پر کی گئی تھی۔ فضائی حملے میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ادھر افغانستان کے صوبے ہرات ميں سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 شہری ہلاک ہو گئے۔ تینوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ صوبے ہلمند میں افغان فوجی دستوں نے وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ کر کے 11 مغوی شہریوں کو بازیاب کرالیا، طالبان نے ان افراد کو افغان فوج کی معاونت کرنے کے الزام میں 3 ماہ قبل اغوا کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 384725

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/384725/افغان-فوج-نے-ایک-کارروائی-میں-11-مغوی-شہریوں-کو-بازیاب-کرالیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com