QR codeQR code

ایران کے 5 سرحدی محافظوں کی وطن واپسی

اغوا شدہ باقی سرحدی محافظوں کی رہائی کے لئے کوششیں جاری ہیں

22 Nov 2018 گھنٹہ 14:21

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے اعلامیہ کے مطابق دہشت گردوں نے ایران کے 5 سرحدی محافظوں کو آزاد کردیا ہے جبکہ اغوا شدہ باقی سرحدی محافظوں کی رہائی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔


اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے اعلامیہ کے مطابق دہشت گردوں نے ایران کے 5 سرحدی محافظوں کو آزاد کردیا ہے جبکہ اغوا شدہ باقی سرحدی محافظوں کی رہائی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کی پاکستان سے متصل سرحد میر جاوہ سے دہشت گردوں نے ایک ماہ قبل 12 ایرانی سرحدی محافظوں کو اغوا کرکے پاکستانی سرحد کے اندر منتقل کردیا تھا ۔ جن کی رہائی کے سلسلے میں ایرانی اور پاکستانی حکام کے درمیان قریبی مذاکرات اور تعاون جاری رہا  جس کے نتیجے میں دہشت گردوں نے اغوا شدہ  5  ایرانی سرحدی محافظوں کو آزاد کردیا ہے اور آزادی کے بعد 5 سرحدی محافظ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ بری فوج کے بیان کے مطابق باقی اغوا شدہ سرحدی محافظوں کی رہائی کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 379890

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/379890/ایران-کے-5-سرحدی-محافظوں-کی-وطن-واپسی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com