QR codeQR code

سعودی عرب نے تحقیقات میں تعاون نہ کیا تو اقوام متحدہ سے رجوع کریں گے

اگرسعودی عرب نے تعاون نہ کیا تو اقوام متحدہ سے رجوع کیا جائے گا

22 Nov 2018 گھنٹہ 12:21

ترک وزیرخارجہ نے امریکی ہم منصب مائیک پومپو سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق معلومات امریکا سے شیئر کی ہیں۔


ترکی نے کہا ہے کہ خاشقجی قتل کیس میں اگرسعودی عرب نے تعاون نہ کیا تو اقوام متحدہ سے رجوع کیا جائے گا۔

ترک وزیرخارجہ نے امریکی ہم منصب مائیک پومپو سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق معلومات امریکا سے شیئر کی ہیں۔

ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ خاشقجی کے قتل کاحکم کس نے دیا، سچ سامنےآنا چاہیے لیکن اگر سعودی عرب نے تعاون نہ کیا تو پھر ہم اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ کریں گے، امریکا سے گولن تحریک سے وابستہ 84 افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے، امید ہے کہ امریکا اس سلسلے میں تعاون کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 379864

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/379864/سعودی-عرب-نے-تحقیقات-میں-تعاون-نہ-کیا-اقوام-متحدہ-سے-رجوع-کریں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com