QR codeQR code

امریکہ کی ہر محاز آرائی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا

19 Nov 2018 گھنٹہ 20:14

سرد جنگ کے خاتمے کے باوجود مغربی ملکوں نے یورو اٹلانٹک کے علاقے میں برابری کی سیکورٹی کا ڈھانچہ تیار کرنے کے لئے روس کے ساتھ تعاون کرنے سےگریز کیا ہے


روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک یوکرین میں مغرب و امریکہ کے ہر طرح کی اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ سرد جنگ کے خاتمے کے باوجود مغربی ملکوں نے یورو اٹلانٹک کے علاقے میں برابری کی سیکورٹی کا ڈھانچہ تیار کرنے کے لئے روس کے ساتھ تعاون کرنے سےگریز کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مغرب نے روس کے ساتھ تعاون اور مساوی سیکورٹی کی بنیاد قائم کرنے کے بجائے براعظم یورپ میں نئے حائل خطوط کھینچنے کی راہ کا انتخاب کیا۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مغرب، بالقان کے ملکوں پر دباؤ ڈال کر اس علاقے میں ایک بار پھر یوکرین جیسی حکمت عملی اختیار کرنا چاہتا ہے۔لاوروف نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ یوکرین کے مغرب نواز صدر پترو پروشنکو نے یورپ و امریکہ کی جانب سے روس کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انھوں نے امریکہ و یورپی پارلیمنٹ کے ایک وفد سے ملاقات میں مشرقی یوکرین کے انتخابات میں روس کی جانب سے مداخلت کئے جانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کو چاہئے کہ روس کے خلاف پابندیاں سخت کرے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیؤ نے بھی کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے مقابلے میں یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا۔
انھوں نے واشنگٹن میں یوکرین کے اپنے ہم منصب کلیمکین سے گفتکو کرتے ہوئے کہا کہ روس کا مقابلہ کرنے کے لئے یوکرین کے پاس امریکہ سے بڑا کوئی دوست اور مددگار نہیں ہے۔امریکہ اور یوکرین کے حکام نے اسی طرح روس کے دباؤ کا مقابلہ کرنے اور سلامتی کے مقصد سے تین مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیئے جانے کا بھی اعلان کیا۔امریکہ اور یوکرین کے درمیان تعاون کے لئے یہ ورکنگ گروپ سیکورٹی امور، قانون کی حکمرانی، انسان دوستانہ مسائل اور معیشت و توانائی پر کام کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 379040

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/379040/امریکہ-کی-ہر-محاز-آرائی-کا-جواب-دینے-کے-لیے-تیار-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com