QR codeQR code

خاشقجی کے قتل کی تکلیف ٹرمپ سے بھی برداشت نا ہوسکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے

19 Nov 2018 گھنٹہ 19:23

سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تکلیف دہ اور دردناک آڈیو ریکارڈنگ پر مکمل بریف کیا گیا لیکن وہ خود اس دردناک اور تکلیف دہ آڈیو کو نہیں سن سکتے


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تکلیف دہ اور دردناک آڈیو ریکارڈنگ پر مکمل بریف کیا گیا لیکن وہ خود اس دردناک اور تکلیف دہ آڈیو کو نہیں سن سکتے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فوکس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تکلیف دہ اور دردناک آڈیو ریکارڈنگ پر مکمل بریف کیا گیا لیکن وہ خود اس دردناک اور تکلیف دہ آڈیو  کو نہیں سن سکتے ۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ ایک تکلیف دہ اور خوفناک آڈیو تھی اور یہ بہت پرتشدد، عجیب اور دردناک تھی۔ واضح رہے کہ امریکی خفیہ ادارے (سی آئی اے) نے اپنی تحقیقات میں واضح کیا ہے کہ صحافی خاشقجی کے قتل میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان ملوث ہیں اور خاشقجی کے قتل کا حکم ولیعہد محمد بن سلمان نے ہی دیا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ولیعہد محمد بن سلمان نے مجھے یہی کہا ہے کہ وہ اس قتل میںم لوث نہیں ہیں ۔ کیا سعودی عرب کے ولیعہد جھوٹ بولتے ہیں؟ سعودی عرب کے ولیعہد اور حکومت نے پہلے خاشقجی کے قتل سے ہی انکار کیا تھا اور سعودی عرب خاشقجی قتل کے سلسلے میں ابتدا ہی سے جھوٹ بول رہا ہے اور اس نے اب تک خاشقجی کی لاش کو بھی ورثا کے حوالے نہیں کیا۔


خبر کا کوڈ: 379022

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/379022/خاشقجی-کے-قتل-کی-تکلیف-ٹرمپ-سے-بھی-برداشت-نا-ہوسکی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com